ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایران کے منحرف اور سابق وزیر خارجہ یزدی انتقال کر گئے

ایران کے منحرف اور سابق وزیر خارجہ یزدی انتقال کر گئے

Mon, 28 Aug 2017 17:55:49  SO Admin   S.O. News Service

تہران،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سابق ایرانی وزیر خارجہ اور تہران حکومت کے ناقد رہنما ابراہیم یزدی طویل علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی کے انتہائی قریبی رفقاء میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے سابق مطلق العنان بادشاہ رضا شاہ پہلوی کے خلاف عملی جدوجہد میں بھی حصہ لیا تھا۔ وہ سن 1979 میں رضا شاہ پہلوی کے زوال کے بعد قائم ہونے والی مہدی بازرگان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ تھے۔ وہ سن 1995 میں ایران میں اسلامی حکومت کے خلاف چلنے والی آزاد اور سیکولر تحریک فریڈم موومنٹ میں شامل ہو گئے تھے۔ اس سیاسی تحریک کو تہران حکومت نے سن 2002 میں کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وہ موجودہ حکومت کے سخت ناقدین میں شمار ہوتے تھے۔


Share: